ابنا: تہران میں ہندوستان کے سفیر نے ایران کے نائب وزیر محنت اور نائب وزیر تعاون سے ملاقات میں کہا کہ گذشتہ سال کے دوران ہندوستان سے ایران کی درآمدات کی شرح 3۔4 ارب ڈالر رہی اور مغربی ملکوں کی ظالمانہ پابندیوں کے باوجود دونوں ملکوں کے اقتصادی تعلقات بدستور جاری ہیں۔
اس موقع پرہندوستان کے تجارتی وفد کے سربراہ وجے دت نے بھی ہندوستان کی اقتصادی سرگرمیوں کی وضاحت سے متعلق اجلاس کے انعقاد کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی منڈیوں میں ایران کا اہم مقام ہے اور ان کا ملک، ایران کے ساتھ زیادہ سے زیادہ تعاون کا خواہاں ہے۔
.......
/169